سمبڑیال،نالہ ایک میں 35 فٹ لمبا شگاف،سینکڑوں ایکڑ زیر کاشت رقبہ زیر آب

منگل 14 اگست 2018 21:44

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) نالہ ایک میں 35 فٹ لمبا شگاف،سینکڑوں ایکڑ زیر کاشت رقبہ زیر آب ۔تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے علاقہ چوہدہ چک زیر تعمیر موٹر و ے کے قریب سے نالہ ایک میں تقریباً 35 فٹ لمبا شگاف پڑ گیا جس کے باعث نالہ ایک بھپر گئی اورنالہ ایک نے چوہدو چک ،نشترآباد ،ساہووالہ ،الیوالی اورفتوچک سمیت دیگر دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، شگاف پڑ جانے کے باعث سینکڑوں ایکڑ دھان کاشت کیا گیا رقبہ میں دھان کی فصل تبا ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے اورلوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ بعض مقامات پر گھروںمیں پانی داخل ہوگیا اورجبکہ زمینداروں کو ڈیروں پر مویشیوں کے لیے چارہ اوردودھ کی شہر میں سپلائی کے حوالہ سے بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابقہ کئی سالوں سے تحصیل سمبڑیال کے علاقہ میں مختلف مقامات پر نالہ ایک میں شگاف پڑتے رہتے ہیں ،لیکن سیلابی پانی کو روکنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کی طرف سے دعوئوں کے سوا کوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث ہر سال نالہ ایک میں شگا ف پڑنے سے ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں