سمبڑیال،3دن گزرجانے کے باوجودنالہ ایک کا 200فٹ چوڑا شگاف پُر نہ کیا جاسکا

بدھ 15 اگست 2018 23:03

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) 3دن گزرجانے کے باوجودنالہ ایک کا 200فٹ چوڑا شگاف پُر نہ کیا جاسکا،پانی کا بہائو قدرے کم ،پانی کم ہوجانے سے شگاف پُر کرلیا جائے گا،مشینری موقعہ پر کھڑی ہے ، سیلابی پانی سے گرنے والے مکانوں کا معاوضہ دیں گے ،اے سی سمبڑیال ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے موضع چودہ چک زیر تعمیر موٹر وے کے قریب سے نالہ ایک میں شگاف بڑھتے بڑھتے 200 فٹ لمبا ہوگیا ہے جس سے پانی کا بہائو بہت تیز ہوگیا ہے ،3دن گزرجانے کے باوجود شگاف بند نہیں کیا جاسکا جس سے متعدد دیہاتوں کی دھان کی فصل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عزوبہ عظیم نے بتایا محکمہ ایرگیشن اورتحصیل انتظامیہ کا عملہ شگاف کو پُر کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے مشینری موقعہ پر موجود ہے جونہی پانی کی سطح اوربہائو کم ہوگا شگاف پُر کردیا جائے گا اورسیلابی پانی سے گرنے والے مکانوں کا معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں