نہر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد

جمعہ 17 اگست 2018 00:30

سیالکوٹ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) نہر اپر چناب مولو والی کے قریب نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق نہر اپر چناب سمبڑیال کے قریب مولووالی پل کے قریب نالہ سے مقامی افراد نے نعش کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اطلاع کی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم خاتون کی نعش کو قبضہ میں لے لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملنے والی نعش لڑکی کی ہے جس کی عمر تقریبا35سال کے قریب ہے ۔ نعش 4سے روز پرانی ہے اور لڑکی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں