عمران خان کی قیادت میں پاکستان خوشحال ہو گا،میاں عابد جاوید

ہفتہ 18 اگست 2018 23:41

سیالکوٹ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میاں عابد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کو وطن عزیز کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان خوشحال ہو گا ۔ عمران خان اداروں کو مضبوط کریں گے اور افواج پاکستان کو طاقتور اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے جدید لائحہ عمل دینے کے علاوہ عدالتوں کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے ۔

احتساب سب کا نعرہ حقیقت کا روپ دھارے گا اور سب سے پہلے عمران خان نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان حقیقت پسند اور عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بات کی ہے ۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان خطے کا مظبوط اور طاقتور ملک بن کر سامنے آئے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ملک کا بائیسواں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ عمران خان کو عدالت نے صادق اور امین قرار دے رکھا ہے اور عمران خان سچائی پسند اور عظیم رہنما ہیں جنہوں نے پاکستان کو کرکٹ کا ورلڈ کپ جتوایا،آج پاکستان کے عوام کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی طرف گامزن کریں گے، پاکستان کو قرض سے نجات دلوانے کے علاوہ تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں