اقوام متحدہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کا نوٹس لے ، پیر محمد تبسم بشیر اویسی

ہفتہ 18 اگست 2018 23:41

سیالکوٹ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) اقوام متحدہ ہالینڈ میں پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کا نوٹس لے ،عالمی سطح پر تمام مذاہب کی مقدس شخصیات کی گستاخی کے سدباب کے لئے سخت قوانین بنائے جائیں ۔ناموس رسالتؐکا تحفظ ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ،گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرنے والے عالمی دہشت گرد اور عالم اسلام کے مجرم ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔

مسلم حکمران غفلت کی نیند سے بیدار ہوں اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے خلاف اُٹھنے والے طوفانوں کا مل کر مقابلہ کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام چوبارہ میں تحفظ ناموس رسالت ؐریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اسلام کی سربلندی کے لئے اُٹھ کھڑے ہوں ،گستاخانہ خاکوں سے بڑھ کر کوئی انتہاء پسندی نہیں ہوسکتی ۔

کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ،ہم دشمنانان اسلام پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے جب تک گستاخانہ خاکوں کے ذمہ داران کو سزاء نہیں مل جاتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں