چناب رینجرز کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 21 اگست 2018 01:50

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) چناب رینجرز سیکٹرہیڈکواٹرکے زیراہتمام موضع سوکھے چک کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا، میڈیکل کیمپ میں رینجرز کے مرد و خواتین ڈاکٹرز نی320مریضوں کوفوری طبی امداد دی اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کیں، اس کے علاوہ رینجرز نے والدین کے ساتھ آنے والے چھوٹے معصوم بچوں کو ٹینس ، فٹ بال ، کرکٹ بال ودیگر تحائف بھی دئیے ، رینجرز نے مستحق اور نادار مریضوں کے لئے کھانے کا بھی بندوبست کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں