نامعلوم ملزمان کے تشدد سے شہری جاں بحق

منگل 21 اگست 2018 01:50

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان کے تشدد سے شہری جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلورہ کی چوکی ٹھرو منڈی کے گاؤں چک بمبہ کا رہائشی 30سالہ محمد عمران کو نامعلوم ملزمان نے رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، مقامی شہری کو نیم بیہوشی کی حالت میں گورنمنٹ پرائمری سکول متہ ہریاں سے ملنے پر چونڈہ مرکز دیہہ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑگیا ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں