وزیر اعظم کا خطاب ہرپاکستانی کے جذبات کی ترجمانی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

منگل 21 اگست 2018 01:50

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) وزیر اعظم عمران خان مشکلات پریشانیوں کے بھنور میں گری ہوئی قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال کراپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنے خطاب میں گائیڈ لائن دے دی ہے، وزیر اعظم عمران خان کے خطاب میں ایک عام پاکستانی کے جذبات کی ترجمانی ہے ، عمران خان پاکستان کے وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جن کے خطاب میں عام پاکستانی کی آنکھوں میں امید چراغ روشن ہوئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان 22کروڑ عوام کے حقوق کی بالا دستی کا مقدمہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر احسن طریقہ سے لڑیں گے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، آخر میں انہوں نے عید قربان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید دوسروں کی خوشیوں کا احترام کرنے کا نام ہے، سنت ابراہیمی جذبہ ایثار کا پیغام دیتی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں