پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی،چوہدری امجد علی باجوہ

اتوار 16 ستمبر 2018 23:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر پی پی40چودھری امجد علی باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 14اکتوبر پاکستان تحریک انصاف کی فتح کا دن ثابت ہو گا ۔ پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔ قوم کرپٹ مافیا سے بخوبی واقف ہے ۔ اس لئے انشاء اللہ تمام حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بھاری مارجن سے کامیاب ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ مسترد شدہ امیدواروں سے ہے ۔ ہم آج باقاعدہ الیکشن مہم کا آغا ز کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ملک میں خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے ۔ ہمارا100روزہ پلان ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے جس پر قیادت بھرپور جدوجہد کر رہی ہے اور ہم انشاء اللہ100دنوں میں قوم کا معیار زندگی بہتر اور اپنے وعدے پورے کریںگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستان زیادہ تر پی ٹی آئی کے سپورٹرز ہیں اس لئے سابق حکومت کو ہر اچھے کام پر تحفظات ہوتے ہیں ۔ ڈیم فنڈز میں بھی سمندر پار پاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ڈیمز کی مخالفت کرنے والوں کو غدار کہتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ایسا کرنے کی مذموم سازش کی تو اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں