پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے پر توجہ دے رہی ہے، رہنما پی ٹی آئی

اتوار 16 ستمبر 2018 23:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) پی ٹی آئی کے رہنمائوں بریگیڈئر(ر)اسلم گھمن ، سابق ایم پی اے وچیئرمین پی اے سی پنجاب چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے ، پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے پر توجہ دے رہی ہے اورساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات پر فوکس کیے ہوئے ہے ابھی سے حکومت کی ناکامی کاواویلا کرنے وال دراصل پچھلے کی دہائیوں سے اپنے ڈالے گنداورکرپشن ،ہیرپھیر ،اقرباء پروری کے منصوبوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ڈیرہ پر شہریوں سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کا وقار بلند اوردنیا میں سبز پاسپورٹ کی عز ت کو بڑھانے کی بھر پور کوششوں میں ہیں پی ٹی آئی کی حکومت وفاق سمیت پنجاب اور کے پی کے ،بلوچستان میں ہر شعبہ میں تبدیلی لائے گی جس کے لیے زبردست اقدامات کیے جارہے ہیں کسانوں ،زمینداروں کو بدحالی سے نکالنے کے لیے منصوبے بن رہے ہیں نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے پلان سمیت 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کے لیے غوروفکر ہورہا ہے صحت اور تعلیم کی سہولیات کی بہترین فراہمی کے لیے اقدامات تجویز کیے جارہے ہیں حالات بدلیں گے ،تبدیلی نظرآئے گی لیکن تھوڑا صبر کریں اور حکومت کا ساتھ دیں عظیم نوری ودیگر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نیا بلدیاتی نظام لارہی ہے نئے الیکشن ہوں گے عوام پھر اقتدار کا حصہ ہوں گے اختیار ات نچلی سطح پر آئیں گے ،شہباز شریف کا بلدیاتی نظام ٹھس ہوچکا ہے عمران خان نیا بلدیاتی نظام دیں گے موجودہ بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں کرپشن اورلوٹ مار ، اقرباء پروری کے سوا بلدیاتی اداروں میں کچھ نظر نہیں آرہا ویسے بھی پی ٹی آئی اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کیلئے اپنے منشور کے مطابق بلدیاتی نظام نافذ کرے گی نیا بلدیاتی نظام اورنئے بلدیاتی الیکشن آرہے ہیں جس میں عوام مکمل خود مختار ہوں گے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں