پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ نے ایک شہری کی شکایت پرخادم علی روڈ پر کراچی اسٹوڈنٹ بریانی ہوٹل پر چھاپہ

گندگی سے بھر پور کھانے فروخت کرنے پر جرمانے، عوام میں بیماری پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، قوم کے مجرم ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیضان یاسین

پیر 17 ستمبر 2018 20:11

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) :بیکریز،ہوٹلوں،ڈھابوں ، برگر پوائنٹس اور جوس شاپس پر گندگی سے بھر پور کھانے فروخت کرنے والوں کو جرمانے کافی نہیں ہیں،عوام میں بیماری پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ قوم کی مجرم ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ نے ایک شہری کی شکایت پرخادم علی روڈ پر کراچی اسٹوڈنٹ بریانی ہوٹل پر چھاپہ مار ا تو مرغی کو حفظان صحت کے برعکس رنگ لگا کر فروخت کیا جارہا تھا جبکہ مضر صحت رنگ ایک بوتل میں ڈال کر مرغی کے گوشت کو رنگ کیا جا رہا تھا اور مرغی کا گوشت زمین پر رکھا ہوا تھا،چاول خراب پائے جانے پر کچن سیل کر دیا ۔

یہ بات پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیضان یاسین نی- ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی اسٹوڈنٹ بریانی ہوٹل کا کچن اس وقت تک سیل رہے گا جب تک مالکان حفظان صحت کے مقر کردہ معیار کے مطابق اپنا کچن تیار نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ آج بروز منگل کو کرچی اسٹوڈنٹ بریانی ہوٹل کے کیس کے سماعت ہو گی جس میں مالکان کو جرمانہ کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ،برگر شاپس ، ڈھابوں اور جوس شاپس پر گندگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ عوام کو -چاہیے کہ وہ اگر کسی بیکریز، ہوٹل،برگر شاپس ،ڈھابے اور جوس شاپس پر حفظان صحت کے خلاف کوئی چیز دیکھیں تو فورا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اطلاع کریں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں