ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

بدھ 19 ستمبر 2018 01:00

سیالکوٹ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سیالکوٹ میں قیام امن کے لئے ہونے والے اقدامات پر گفتگو کی ، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے عوام کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر سطح پر عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ہماری حکومت نچلی سطح پر اختیارات منتقل کر کے عوام کے مسائل ختم کرے گی اور ہماری حکومت اپنے منشور کے مطابق 100روزہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے گی اور عوام کو تمام تر سہولیات مہیا کرے گی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں