24ستمبر سے ضلع بھرمیں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:30

سیالکوٹ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) 24ستمبر سے ضلع میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے جس کے دوران پانچ سال سے کم عمرتقریباًً ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس قومی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی 1102موبائل ٹیمیں گھر گھر وں اور تعلیمی درسگاہوں میں ، 132فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں جبکہ 68رومنگ /ٹرانزٹ ٹیمیں ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میں بچوں کو قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹونے ضلعی انسداد پولیوکمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ ڈی سی محمد طاہر وٹو نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں اورمعاشرے سے پولیو کی لعنت کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار نبھائے اور اس سلسلہ میں غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی انسدادپولیو مہم کے ایک روز قبل23ستمبرکو ضلع سیالکوٹ میں واقع خانہ بدوشوں کی آبادیوں اور جونپڑ بستوں میں بچوں کو کور کیا جائے گا کیونکہ یہ ہائی رسک پاپولیشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے خوراکیں لینے سے نہ رہ جائے۔ ڈی سی نے یہ بھی ہدایت کی کہ موسم کی شدت کی پیش نظر پولیو ویکسین کی کولڈ چین کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلہ میں ورکرز کو خصوصی تاکید کی جائے تاکہ اس کے مہم پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منور حسین لنگڑیال ، اے سی سیالکوٹ سعید احمد منج ، اے سی ڈسکہ راؤ سہیل، اے سی پسرور محمد خالف اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لیاقت علی کے متعلقہ محکموں کے مقامی حکام موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں