مشیر وزیر اعلیٰ کا پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سے خطاب

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:30

سیالکوٹ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد اکرام اور سینئر رہنما مسلم لیگ ق چوہدری سلیم بریار نے کہا ہے کہ طلبہ ہما را قیمتی سرما یہ ہے اور ان کو بہترین تعلیمی ما حو ل فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں تا کہ ہما رے طلبہ تعلیمی میدان میں نہ صرف یو نیو رسٹی بلکہ اس خطے کا نا م روشن کر سکیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پنجا ب یونیورسٹی میں طلبا ء اور اساتذہ سے تقریب میں خطا ب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ طلبہ کی تعلیم اور اس سے جڑا ان کا مستقبل بہت قیمتی ہے اور طلبہ میں تعلیمی نظا م کو بہتر کر نے کے لئے اسا تذہ کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا،موجودہ حکومت کا طلبہ کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ان اولین تر جیحا ت میں شا مل ہے انہو ں نے کہا کہ اسا تذہ کو چا ہیئے کے وہ طلباء کو ایک والد کی حیثیت سے علم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکی تربیت بھی کریںتا کہ جہاں تعلیمی میدان میں طلباء مز ید بہتر ی کی طر ف جا ئیں وہیں اساتذہ کی مثالی تربیت کی بنیاد پر وہ معاشرے کے مثالی شہری اور قابل فخر پاکستانی کے طور پر بھی اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں