فلڈ کاسٹنگ ڈویژن لاہور نے دریائے چناب اور ضلع سیالکوٹ میں بہنے والی برساتی نالوں میںدرمیانے / اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:42

فلڈ کاسٹنگ ڈویژن لاہور نے دریائے چناب اور ضلع سیالکوٹ میں بہنے والی برساتی نالوں میںدرمیانے / اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی
سیالکوٹ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے 23اور24ستمبر کو دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں شدید موسلا دار بارشوں کی پشین گوئی کے بعد فلڈ کاسٹنگ ڈویژن لاہور نے دریائے چناب اور ضلع سیالکوٹ میں بہنے والی برساتی نالوں میںدرمیانے / اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے ۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو کی زیر صدرار ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سیالکوٹ کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں اے ڈی سی جنر منور حسین، اے سی سیالکوٹ سعید احمد منج، اے سی سمبڑیال عزوبہ عظیم، ایکسین پی ایچ ای ڈی جاوید پرواز،کوآرڈینیٹر ڈی ڈی ایم اے ماجد خان، سی ای او ایجوکیشن، ضلع کونسل ، مونسپل کارپوریشن /کمیٹیوں، ایکسین ایری گیشن اور ڈی ایچ اوز کے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو نے ممکنہ سیلاب سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کے مقامی حکام اپنی تمام تر تیاریاں مکمل رکھنے اور ہمہ وقت تیار ہنے کی تلقین کی ۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی فلڈ کنٹرول روم کو فعال کردیا گیا ہے افسران اتوار کوبھی دفاتر میں موجودرہیں اور آئندہ 2روز میں ہرگز ضلع سے باہر نہ جائیں ۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ اور حفاظتی بندھوں اور پشتوں کی نگرانی کریںاور تمام محکموں کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں قریبی رابطہ رکھیں ۔ ڈی سی نے ضلع کونسل ، میونسپل کارپوریشن/کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ اربن علاقوں میں سیوریج اور نالہ جات کی ڈی سلٹنگ کیلئے اقدامات کریںاور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنانے کیلئے ڈسپوزل اسٹیشن اور ڈی واٹرنگ سیٹس کو چالو حالت میں رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں