بڈیانہ موترہ روڈ نانووالی گائوں کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں تین بہن بھائی جاں بحق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:42

سیالکوٹ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) بڈیانہ موترہ روڈ نانووالی گائوں کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ باپ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق پنج گرائیاں کا رہائشی شبیر اپنے بچوں 4 سالہ سمیع، 6سالہ شعیب اور 8 سالہ ایشاء کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کہیں جارہے تھا کہ نانووالی سٹاپ کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی اینٹوں سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی بغیر نمبری نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سے گرے ہوئے سمیع اور شعیب کے سر جبکہ ایشاء کی دونوں ٹانگوں سے ٹریکٹر کا ٹائر گزرنے سے دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایشاء شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 سیالکوٹ کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

لواحقین نے جاں بحق ہونے والے بچوں کی نعشیں ہسپتال لیجانے سے انکار کردیا۔ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ دیگر حادثات میںسمبڑیال فضل پورہ کے قریب موٹرسائیکل کے پہیہ میں دوپٹہ لپٹنے سے گرکر25سالہ فائزہ،عدالت گڑھا موٹرسائیکل بھینس سے ٹکرانے سی44سالہ محمد زبیر،وزیرآباد روڈ رحیم پور سٹاپ کے پاس موٹرسائیکل سے گر کر21سالہ عبدالرحمان،ڈالووالی جموں روڈ دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں60سالہ کلیم حسین،چوک شہیداں موٹرسائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سی26سالہ خضر شدیدزخمی ہو گئے۔

ریسکیورز نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں