ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر مٹھو گینگ کے متعدد افراد گرفتار

اتوار 23 ستمبر 2018 23:20

سیالکوٹ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی پسرور حافظ امتیاز احمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سبز پیر سب انسپکٹر محمد علی نے جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مٹھوگینگ کے افراد صابر حسین ،جعفر حسین ،انجم عرف مٹھو ،محمد امین کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 4عدد پسٹل 30بوراور متعددگولیاںاور مال مسروقہ میںنقدی و موبائل فونزاور2عدد موٹر سائیکل ہنڈا125برآمد کیے ہیں ۔ ملزمان ڈکیتی ، راہزنی ، چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ جن کی گرفتار ی سے 7مقدمات کا سراغ لگایا گیا ہے ۔5نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔بقیہ ملز م ثقلین عرف بائو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی ٍحفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں