معاشرے کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے عدم برداشت کے کلچر کا خاتمہ ناگزیر ہے ،مجیب الرحمن شامی

منگل 16 اکتوبر 2018 00:06

سیالکوٹ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ معاشرے کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے عدم برداشت کے کلچر کا خاتمہ ناگزیر ہے ،اس افراتفری اور لاقانونیت کے حصار سے نکلنے کیلئے نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات ِپاک اور تعلیمات سے رہنمائی لینا ہوگی، میثاق مدینہ نہ صرف دنیاکا پہلا تحریری دستور ہونے کے ناطے امتیازی حیثیت کا حامل ہے بلکہ ریاست مدینہ میں مختلف مذہبی اور نسلی قومیتیں آباد تھیں جن کے وجود کو آئینی طور پر اس دستور میں تسلیم کیا گیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں پہلی قومی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹرمحمد اسلم ڈوگر، وائس چانسلرڈاکٹر محمد رفیق، ڈاکٹر جاوید اکرام،چیئرمین بی او ڈی فیصل منظور، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریحان یونس،سابق ایم پی اے ابجیت سنگھ اڑورا،عسکرن سنگھ، حافظ عمران بشیر، ڈی آئی منور حسین، میر فاروق مائر، رتن کمار، شریف عالم،ڈاکٹر نیلسن عظیم،محمد ابریز خان اور چودھری رشید کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں