سمبڑیال،سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں،کرپشن ،اقرباء پروری ،لوٹ مارسے ملک کے معاشی حالات حد سے زیادہ خراب ہوچکے ہیں،رہنما تحریک انصاف

منگل 16 اکتوبر 2018 21:17

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پی ٹی آئی رہنمائوں بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن ، سابق ایم پی اے وچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان راہ حق پر ہیں نیا پاکستان ان کی منزل ہے سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں،کرپشن ،اقرباء پروری ،لوٹ مارسے ملک کے معاشی حالات حد سے زیادہ خراب ہوچکے ہیں اورملک پر قرضوں کا بوجھ کئی گنا بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا عمران خان کرپٹ اورملک لوٹنے والوں سے لوٹی دولت وصول کرکے ملک میں خوشحالی لائیں گے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں تاکہ مشکل صورتحال سے نمٹا جاسکے وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کے سب سے بڑے ہمدرد اورخیرخواہ ہیں انشاء اللہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے مرکزی رہنماپی ٹی آئی عثما ن ڈار کو چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ جس جس نے بھی ملک کولوٹا اس کا احتساب ہوکر رہے گا کسی کو عوامی مینڈیٹ کی آڑ میں احتساب سے بچنے کا راستہ نہیں ملے گا عوام آج جو مہنگائی ، بے روزگاری اوردیگر معاشی مسائل کا شکار ہیں اس کی بڑی وجہ زرداری نوا زبھائی بھائی ہیں جن اداروں میں میگا پراجیکٹس میں میگا کرپشن کے ذریعے ملکی خزانے کو خالی کر کے اپنی تجوریاں بھری گئیں انشاء اللہ ان سے پائی پائی وصول کر کے قومی تعمیر وترقی پر خرچ کی جائے گی عظیم نوری ودیگر کا مزید کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین ملک کی قوم کو اشد ضرورت ہے اس مقصد کے لیے عمران خان وزیراعظم پاکستان ملک کو صاف ستھرا اورسرسبز بنانے کا پکا ارادہ باندھ رکھا ہے عمران خان اپنے دور اقتدار میں قوم کو سرسبز صاف ستھرامضبوط خوشحال خود مختار اورباوقار ملک دینا چاہتے ہیں عوام مایوسی پھیلانے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کو درست ٹریک پر لانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں نیا پاکستان اورتبدیلی ہی عمران خان اورپی ٹی آئی کی منزل ہے عمران خان کی قیاد ت میں پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے کرپشن کے گند کو صاف کرنے کے لیے عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئی ہے (ن) لیگ سے عمران خان ہضم نہیں ہورہے ،وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو آگے بڑھنے اوراپنے پائوں پر کھڑا ہونے کا موقعہ ملے گا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں