ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کا جی پی او کا دورہ ،ْ ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 01:10

سیالکوٹ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل شاہد جاوید ملک پوسٹل ریجن سیالکوٹ کا جنرل پوسٹ آفس کا دورہ ، ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار ، ملازمین کو حاضری یقینی بنانے اور شہریوں کو بہترسہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی پی ایم جی شاہد جاوید ملک نے پنشن برانچ مین ہال ، ایڈمن مین برانچ و دیگر برانچوں کو دورہ کیا اور ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔

سول انجینئرنگ رضوان فاروقی ، اکاؤنٹ آفیسر محمد نواز ، خالد محمود اور سینئر پوسٹ ماسٹر رضوان اللہ قمر اور اے پی ایم پنشن برانچ سید ابرار حسین شاہ بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی پی ایم جی شاہد جاوید ملک نے شہریوں اور پنشنرز کے لئے صاف پانی کی فراہمی متاثر بلڈنگ کو وائٹ واش اور شہریوں و پنشنرز کے بیٹھنے کے لئے جدید سیٹوں کے انتظامات ،پنشن و مین ہال کے کاؤنٹرز سکیورٹی میئرز کے مطابق بنانے کے احکامات جاری کئے اور ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔

(جاری ہے)

صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائے ۔ ڈیوٹی سے غیر حاضرملازمین کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔ سول انجینئر نگ رضوان فاروقی نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر ومرمت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے بہت جلد تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں