تمام محکموںکو اوپن ڈور پالیسی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔عمر ڈار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 01:20

سیالکوٹ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ حکومتِ پنجاب بجلی، پانی، زراعت، انڈسٹری اور صحت کے علاوہ تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے جس سے صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائے گا اور وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں سے جلد ہی معاشی بحران کا خاتمہ بھی ہو جائے گا اورملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔

یہ باتعمر ڈار نے جنا ح ہائوس میںسائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عمر ڈارنے کہا کہ سو روزہ پلان میں تمام شعبوں اور محکموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور عوام کو تمام وسائل اور سستا انصاف ان کی چوکھٹ پر فراہم کرنے کے لیے پالیسیاں ترتیب دی جا چکی ہیں اور اسی چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوام کی آسانی اور پریشانیوں کے فوری حل کے لیے تمام محکموںکو اوپن ڈور پالیسی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،جس کے تحت تمام محکموں کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے ہیںاور جلد ہی عوام پرانے اور نئے پاکستان میں واضح فرق کو محسوس کرتے ہوئے نئے پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں کھڑا پائے گی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں