بلائنڈ ایسوسی ایشن کاخصوصی اجلاس

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:54

سیالکوٹ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء)فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے آفس میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کاخصوصی اجلاس زیر صدارت چیئرمین قاری عمر وقاص منعقد ہوا ۔اجلاس میں مرزا عمران بیگ ،حافظ شاہد رضا ،محمد مشتاق ،رضوان ،وحید احمد غوری ،ملک شہراز نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ تمام اختلافات کو بھلا کر مل جل کر تمام معذور افرا د کے لئے کام کریں گے ۔

اس موقع پر چیئرمین فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن قاری عمر وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا گیا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام اختلافات کو ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر کام کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین قاری عمر وقاص نے اعلان کیا کہ سیالکوٹ میں پہلی مرتبہ معذور افراد کے لئے ایک کنال کی اراضی پر ہاسٹل قائم کیا جائے گا اوران کے تمام تعلیمی و رہائشی معاملات فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنی تحویل میں لے گی اور انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی کاسامنا نہیں کرنا پڑے گا اورتمام انتظامات کی ذمہ داری فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

قاری عمر وقاص نے مزید کہا کہ معذورافراد ہمارے معاشرے کے محب وطن شہری ہیںان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے ہمیں کردار ادا کرنا چاہیے ۔ معذور افراد کے لئے فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کلیدی کردار ادا کرے گی اور ان کی بے لوث خدمت کرے گی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں