گونگے بہرے افراد سمیت مختلف جسمانی معذوری کے شکار افراد کی بحالی اور ان کو معاشرے طور پر خود مختار بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر خصوصی تعلیم

پیر 22 اکتوبر 2018 00:20

سیالکوٹ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب چودھری محمداخلاق نے کہا ہے کہ سماعت اور قوت سے گویائی سے محروم افراد کو معاشرے پر ہرگز بوجھ نہیں ہیں ان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے اور ہنر مندبنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے ، گونگے بہرے افراد سمیت مختلف جسمانی معذوری کے شکار افراد کی بحالی اور ان کو معاشرے طور پر خود مختار بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

یہ بات انہوں ڈف اینڈ ڈم ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے آفس میں سماعت اور گویائی سے محروم افراد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشھالی کی ضامن صرف انفراسٹریکچر ، صنعتی و تجارتی ترقی نہیں بلکہ کوئی ریاست اس وقت تک کی ترقی کی حقیقی منازل طے کرہی نہیں پاتی جب تک اس کے افراد ترقی نہ کریں ۔

انہوں نے ہیئومین ڈویلپمنٹ کے ایجنڈا پر پی ٹی آئی کے حکومت عمل پیرا ہے اور وہ دن دور نہیں جب عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہونگے اور پاکستان خطہ میں ایک طاقت بن کر ابھرے گا اور دنیا میں وہ مقام حاصل کرلے گا جس کا خواب اقبال اور قائد نے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح رشوت، بدعنوانی اور اقرباء پروری کا خاتمہ ہے ۔

سرکاری محکموں کی خدمات اور کارکردگی کو بہتر بنانا اور بغیر سفارش کے عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے قابل بنانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو عمران خان جیسا درد دل رکھنے والا ایماندار لیڈر میسر آیا ہے جس کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے جبکہ ماضی کے وزراء اعظم نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا اور ملک بنانے کی بجائے دوسرے ملکوں میں جائیددادیں بنائیں اور ملک کو قرضوں کے عوام گروی رکھ دیا ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے گجرات فلاحی ادارہ عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر انگلستان اور آئر لینڈ کے ڈاکٹرز کا ایک خصوصی وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اعجاز کی زیر نگرانی ہسپتال کی فلاحی خدمات کو سراہا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں