حالات پرقابو پا لیں گے اورملک کومعاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم بنا کر دم لیں گے، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن

پیر 22 اکتوبر 2018 00:20

سیالکوٹ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوںکو پورا کرے گی مشکل وقت ہے لیکن حالات پرقابو پا لیں گے اورملک کومعاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم بنا کر دم لیں گے۔ ان خیالات یونین کونسل احمد پورہ میں پی ٹی آئی کے مقامی قیادت اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر آفتاب خان. فلک شہزاد، خواجہ عارف،محمود چوہان، ارشد گجر,چودھری اسلم گوندل, ملک حسیب, شیخ محسن عتیق، چودھری محمد الیاس، میاں نثار، محمود چوہان، ملک آصف، وحید گجر،خالد خان، چودھری منظور، چودھری غلام حسین اور غلام عباس بھی موجود تھے ۔ چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ بیروزگاری جیسے چیلنجز سے عہدہ برآہ ہونے کیلئے پی ٹی آئی کی قیادت جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے نوجوانوں کو نوکری دینے کا وعدہ پورا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماضی کے بدیانت حکومتوں نے ملک کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاک ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف بھرپور جدوجہد کررہی ہے جبکہ کرپٹ اپوزیشن اپنے کرپشن اور جائیدداوں کو بچانے کیلئے اکھٹی ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سب کو احتساب ہوگا اور کوئی احتساب سے بچ نہیں پائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن دلیر اور بہادر ہیں اور تبدیلی کیلئے ان کی جدوجہد بے مثال ہے پارٹی کی قیادت اپنے ورکرز کی قدر کرتی ہے اور ان کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تمام وسائل عوام کی امانت ہیں جن کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا اور ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے گا ، بعد ازاں صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے آج دوبرجی آرائیاں میں جتالہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری کلینک کا افتتاح کیا. اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی مہر عاشق حسین,صدر پی ٹی آئی فرانس میاں ذوالفقار جتالہ کے چھوٹے بھائی میاں آصف جتالہ, مہر کاشف, میاں عبدالرشید , مہر ارشد لفافے والی, میاں اعجاز, ملک زعیم, محمد اشرف اورمیاں انیل رفیق ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں