میئر سیالکوٹ کی حضرت پیر مراد علی ؒ المعر وف پیر مرادیہ کے 763ویںسالانہ عرس کی تقریب میں شرکت

پیر 22 اکتوبر 2018 23:57

سیالکوٹ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) میئر سیالکوٹ توحید اختر چوہدری نے شہید اول حضرت پیر مراد علی ؒ المعر وف پیر مرادیہ کے 763ویںسالانہ عرس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب دربار شریف واقع بر قلعہ میں شرکت کی، اس موقع پر ان کے بدست شہید ِ اول سیالکوٹ کے مزار پر ہمراہ ندیم طاہر سندھو چیف آفیسر،شیخ عبدالقدیر چیئرمین یونین کونسل احمد پورہ ،چوہدری معراج دین چیئرمین یونین کونسل پنڈی آرائیاں ،مہر محمد ذوالفقار چیئرمین یونین کونسل میانہ پورہ ، چوہدری امداد حسین چیئرمین یونین کونسل پورہ ہیراں ،مہر شمس دین ممبر ایوان میونسپل کارپوریشن ،سید تبارک علی شاہ گدی نشین اورمحمد ندیم شاہ چادر چڑہائی گئی، اس تقریب میں معززین علاقہ اور میونسپل ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں