وزیراعظم کسی صورت قوم کو مایوس نہیں کریں گے،اسلم گھمن،چوہدری عظیم

عمران خان کی شکل میں ملک کو ایسا وزیراعظم پہلی مرتبہ ملا ہے جس کا ذاتی کوئی ایجنڈانہیں وزیراعظم نے وفاق اورپنجاب میں بادشاہت کو یکسر بدل دیا ،پی ٹی آئی رہنمائوں کی گفتگو

منگل 13 نومبر 2018 21:57

ْ سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) پی ٹی آئی رہنمائوں بریگیڈئر(ر)اسلم گھمن وسابق ایم پی اے وچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عمران خان کی شکل میں ملک کو ایسا وزیراعظم پہلی مرتبہ ملا ہے جس کا ذاتی کوئی ایجنڈانہیں ملک اورقوم ہی ان کی سب کچھ ہیں وزیراعظم عمران خان نے وفاق اورپنجاب میں بادشاہت کو یکسر بدل دیا ہے اب سب کچھ عوامی اورقومی مفاد میں جارہا ہے ملک بھی درست سمت میں آگے بڑھنے لگا ہے معاملات میں زبردست بہتری آرہی ہے نئے پاکستان یعنی فلاحی ریاست کی منزل قریب سے قریب تر آتی جارہی ہے پی ٹی آئی اورعمران خان انسانیت کی خدمت اوراحساس کو اپناماٹو بنا کر فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ڈیرہ پر شہریوں کے مسائل سے آگاہی لیتے ہوئے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے آئندہ چند ماہ میںملک میں واضع تبدیلی نظرآئے گی سابقہ ادوار میں مک مکاکی سیاست کرنے والوں نے قومی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے ملک نیچے چلا گیا عمران خان کو مشکل حالات میں حکومت سنبھالنی پڑی لیکن اب ملک اصل ٹریک پر لایا گیا ہے ،عظیم نوری کا مزید کہنا تھا کہ معاشرہ کے کمزور طبقات کی خدمت ہمارا مشن تھا مشن ہے اورمشن رہے گا ہم اپنی حکومت سے علاقے کی ترقی کے لیے ایجنڈا ڈسکس کررہے ہیں اورتجاویزبھی دے رہے ہیں تاکہ ترقی کی دوڑ میں ہمارا علاقہ پیچھے نہ رہے پہلے ہی دس سالوں میں ترقی کے حوالے سے علاقے کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے کسی نے توجہ ہی نہیں دی اب عمران خان پی ٹی آئی اورہم کسی طرح بھی عوام کو علاقے کومایوس نہیںکریں گی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں