محافل میلاد مصطفٰے ؐاور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر

منگل 13 نومبر 2018 23:54

سیالکوٹ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ولادت باسعادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ضلع میں منعقدہ محافل میلاد مصطفٰے ؐاور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی جبکہ جلوس کے راستوں پر پیچ ورک، صفائی ستھرائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ، یہ بات انہوں نے عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میںسیالکوٹ میںتقاریب کے انعقاد اور ان کی سیکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اے ڈی سی جنرل منور حسین لنگڑیال، اے سی سیالکوٹ سعید احمد منج،اے سی ڈسکہ راؤ سہیل، اے سی پسرور خالد محمود، اے سی سمبڑیال عمران بشیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی، سی ای او ایجوکیشن واجد حسین ملک، حافظ اصغر علی چیمہ اور حافظ غلام محی الدین کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ عریبک سکول رنگپورہ ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دھارووال اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2ظفر وال روڈ کو اچانک دورہ کیا اور سکولوں میں سٹاف کی حاضری چیک کی اور طلبہ و طالبات فراہم کی جانے والے تدریسی امور کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سکولوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ اس کی آرائش پودوں اور درختوں سے کی جائے اور جس قدر ممکن ہوسکے درخت لگائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں