شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:53

سیالکوٹ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے موضع جسوراں میں شادی سے انکار کرنے پر 22سالہ ملزم حسن نے دوشیزہ (ع) کے گھر جا کر لڑکی کا رشتہ مانگا اور انکار کرنے پر فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

علاقہ کے لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں