ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون دوران زچگی جاں بحق

بدھ 14 نومبر 2018 23:53

سیالکوٹ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سبز پیر کے نواحی گاؤں کنگرہ میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاں بحق ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موضع نوگراں کی رہائشی 24 سالہ سعدیہ دوران زچگی جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ نومولود بچ گیا ہے ۔لواحقین نے ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ احتجاج کے دوران دو طرفہ ٹریفک سے کنگرہ سیالکوٹ روڈ بند ہو گئی اور مظاہرین نے احتجاج کے دوران ڈاکٹر کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں