امریکہ کی ریاست بولنگبروک کے مئیر کا ایوان صنعت و تجارت کا دورہ

جمعرات 15 نومبر 2018 23:54

سیالکوٹ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) امریکہ کی ریاست بولنگبروک کے مئیر راجرسی کلیر نے سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔ اپنے دورہ کے دوران امریکہ کے شہر بولنگروک نے میئر سیالکوٹ توحید اختر چودھری کے ہمراہ ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مئیر سیالکوٹ سمیت میونسپل کارپوریشن کے اراکین کا پرجوش استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک دوسرے کو سوئینیرز اور مختلف تحائف بھی پیش کیے گئے۔اس موقع پر صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ خواجہ مسعود اختر ، سینئر نائب صدر وقاص اکرم اعوان ، نائب صدر عامر حمید بھٹی ، ڈپٹی میئرکے علاوہ صنعتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔چیمبر آف کامرس کے علاوہ امریکہ کے شہر بولنگروک کے میئر راجرسی کلیر نے میئر سیالکوٹ توحید اختر چودھری کے ہمراہ سیالکوٹ کے تاریخی قلعہ کے ہال میں دونوںخوشگوار موڈ میں گپ شپ کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں