سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا اور حکومت پراسیکیوشن کی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور مستعدی سے انجام دینگے‘صوبائی وزیر قانون

اتوار 18 نومبر 2018 00:40

ْ سیالکوٹ ۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ محمد بشارت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات سیاسی نہیں ہیں جب پانامہ لیکس منظر عام پر آیا تو نواز شریف وزیراعظم تھے اور سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر نیب حرکت میں آیا اور اسی طرح شہباز شریف کے گھر کے بیدی نے ان کے کرپشن بے نقاب کی ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا اور حکومت پراسیکیویشن کی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور مستعدی سے انجام دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی سیال انٹرنیشنل سکول ماڈل ٹاؤن سیالکوٹ کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب چودھری محمد اخلاق، رہنما مسلم لیگ(ق)چودھری سلیم بریار، سابق ایم پی اے انصر بریار، علیم جاوید، بیگم رابیل بٹ ، حسن زیدی،ذکی چیمہ، محسن عتیق، دانیال باجوہ اور آفتاب ناگرہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ محمد بشارت تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے‘ ماضی کی حکومت نے تعلیم اور صحت پر توجہ نہیں دی‘ لاہور کے ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض پڑے ہیں جبکہ 20فیصدی بچے سکولوں سے باہر ہیں ایسی صورتحال میں اورنج ٹرین اور میٹرو بس جیسی منصوبوں کی تعمیر جچتی نہیں ۔

انفراسٹریکچر کی تب بات اچھی لگتی ہے جب آپ عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بناچکے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر توجہ دی ہوتی تو نجی شعبہ میں اس قدر سکولز اور کالجز معرض وجود میں نہیں آتے اور خلا نجی شعبہ نے پورا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ نجی شعبہ میں تعلیم پر کام قابل تعریف ہے کیونکہ یہ شعبہ حکومت کا کام کررہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے تعلیم کو عام کیا جائے گا اور ایک قسم کی تعلیم رائج کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے عام آدمی پر تعلیم حصول مشکل بنا دیا گیا ۔ انہوں نے انسانی ترقی کا معیار تعلیم اور صحت کے شعبہ پر رکھ کر جانچا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی خوش قسمتی ہے اس کو ایسا وزیر اعظم ملا جو نہ خود کرپٹ ہے اور نہ کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت دیگا جبکہ صوبہ میں شریف النفس وزیراعلیٰ ہیں جن کی رہنمائی میں صوبہ میں ترقی ایک نئے دور کا آغا ز ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے مابین بہترین ورکنگ ریلشنز شپ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن سے پاک پاکستان چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک کی لوٹی ہوئی دولت وطن میں لائی جائے تو پاکستان خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے ۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم ملکی وسائل کو کرپشن کی نظر نہیں ہونے دینگے اور عوام کے معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔

قبل ازیں صوبائی وزیر قانون نے پسرور میں سابق ایم پی اے منور گل کے ڈیرے پر پہنچے تو منور گل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا پُرتپاک استقبال کیا ، منور گل نے عنقریب پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی ٹکٹ نہ لینے کی وجہ زاہد حامد کی جانب سے ختم نبوت کے متنازعہ ڈرافٹ کی تیاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پارٹی قیادت کے سامنے واضح موقف اختیار کیا کہ میں اس شخص کے ساتھ الیکشن نہیں لڑ سکتا ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹ آفر کئے گئے لیکن میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا جس کا مقصد اپنے حلقہ کی عوام سے اپنا تعلق ثابت کرنا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ عنقریب دوستوں کے مشورہ سے اپنی سیاسی وابستگی کا اعلان کریں گے ۔ صوبائی وزیر نے پسرور کے نواحی گاؤں بھلور شریف میں دربار پر حاضری دی اور چادر پوشی کے بعد فاتحہ خوانی کی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں