پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار سے بچوں کے اعتمادمیں بھرپوراضافہ ہوتا ہے اور ان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے‘ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

اتوار 18 نومبر 2018 23:20

سیالکوٹ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو نے کہا ہے پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار سے بچوں کے اعتماد میں بھرپوراضافہ ہوتا ہے اور ان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے اس لئے بچوں کوبہترین اور معیاری تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو اپنی خوبیوںاور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے مواقع ملنے چاہئے جس سے ان میں زندگی کی ڈور میںآگے بڑھنے کی لگن پروان چڑھتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی سٹی سکول اقبال کیمپس سید پور روڈ کے زیر اہتمام ایکسٹرا واگنزاکے عنوان سے ایک روزہ تفریحی میلہ کے افتتاح کرنے کے بعد میلہ میں بچوں کی جانب سے اشیائے صرف، خورد نوش ، سپورٹس ، میجک اور سائنس کے اسٹالز کے معائنہ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال(سی ایم ایچ) سیالکوٹ بریگیڈئر سید محمد عادل ، پرنسپل فاطمہ عمر، نورین ایوب،ہیڈ بوائے عبداللہ بھلی اورڈی آئی او منور حسین کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

کمانڈنٹ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال(سی ایم ایچ) سیالکوٹ بریگیڈئر سید محمد عادل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی تعلیمی سرگرمیاں بھی بنیادی اہمیت کی حامل ہیںجن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ نئی نسل کو پاکستان کے کلچرل اور ثقافت سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے اس سے ان کا وطن عزیز سے تعلق مضبوط ہوگا اوریہ نسل آگے چل کر ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں اپنے حصہ ڈالیں گی ۔

انہوں نے طلبہ کی جانب سے پیش ڈیکلریشن ڈیبیٹ ، بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے اثرات اور پانی کی کمی کے حوالے سے پرفارمنس کو سراہا ۔بریگیڈئر سید محمد عادل نے پاکستان کی بچانے کیلئے فوری ڈیمز کی تعمیر کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے غباروں سے بندھا ہوا بینرز ہوا میں چھوڑا۔ ایکسٹرا واگنزا میں بچوں نے لوک گیت اور ٹیبلو شو کے علاوہ فن تقریر کا مظاہرہ کیا ۔

تقریب کے آخر میں بہترین اسٹالز لگانے کے مقابلہ میں اول ، دوئم اور سوئم آنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ قبل ازیں پرنسپل فاطمی عمر اور ہیڈ بوائے عبداللہ بھلی نے مہمانوں کو استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسٹرا واگنزا کا انعقاد مکمل طور پر طلبہ کی اپنی کاوش ہے تمام انتظام و انصرام طلبہ نے خود انجام دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں