ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت ڈ ی ڈی کمیٹی کا اجلاس، تین منصوبوں کی منظوری دی

منگل 4 دسمبر 2018 23:40

سیالکوٹ۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید بلال حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 5کروڑ70لاکھ90ہزار روپے کی لاگت سے پینے کے پانی کی سپلائی کی اسکیم سمیت گلیوں اور سیوریج کی تعمیر کے تین منصوبوں کی منظوری دی گئی ، تفصیلات کے مطابق ڈ ی سی سیالکوٹ سید بلال حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی 2کروڑ 70لاکھ90 ہزار روپے کی لاگت سے یونین کونسل گڑھی کے موضع ساہو چک، بدی پور اور کندن پور میں واٹر سپلائی کے منصوبے کی تعمیر اور 50لاکھ روپے کی لاگت سے رسولپور بھلیاں میں ڈرینج کی تعمیر کی منظوری دی جبکہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیاپرٹمنٹ کی نگرانی میں 2کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے موضع کمانوالہ میں گلیوں کی تعمیر کی منظوری دی ، ڈی سی نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کے معیار کو یقینی بنایا اور ان منصوبوں کو مفاد عامہ میں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں