سیالکوٹ، ریونیو افسران ٹیکسوں کی ریکوری یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں، سعدیہ مہر

منگل 4 دسمبر 2018 23:40

سیالکوٹ۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سعدیہ مہرنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کی 100فیصد ریکوری کو یقینی بنانے کیلئے ریونیو افسران اقدامات کریں ، یہ بات انہوں نے پراگرس ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ محصولات کی بروقت وصولی ریونیو افسران کی ذمہ داری ہے ،اس سلسلہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں سب رجسٹرا ر اربن ، رورل اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں