سیالکوٹ ، وزیراعظم عمران خان کی بے مثال قیاد ت نے ملکی سمت درست کردی، بریگیڈئر(ر)اسلم گھمن

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں بریگیڈئر(ر)اسلم گھمن اور عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بے مثال قیاد ت نے ملکی سمت درست کردی۔ پہلی بارکسی حکومت نے عوامی وملکی مفادات مد نظر رکھ کر پالیسیاں بنائی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے سو دنوں میں عزم جانفشانی اوربساط سے بڑھ کر کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں بھی عمران خان کے ویژن کے مطابق دن رات صوبے اور عوام کی فلاح اورترقی کیلئے دن رات کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب عمران خان وزیراعظم پاکستان کے نئے پاکستان یعنی فلاحی ریاست کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے فیصلے عوام کا مقدر بدلنے کی نوید ہیں ،پورے صوبے کے عوام کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم یعنی ہیلتھ کارڈ کا اجراء پنجاب حکومت کا بہت بڑا قدم ہے۔ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب اس تاریخی فیصلے سے پنجاب کے عوام کو صحت کی مفت سہولیات ملیں گی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں