حکومت پوری ذمہ داری سے ملک وقوم کی خدمت کررہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے، سیدہ فرح اعظمی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:31

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کی حکومت پوری ذمہ داری سے ملک وقوم کی خدمت کررہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے گوہدپور میں خواتین کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، ناصرہ بیگم ، رضوانہ بٹ ، شمیم اختر ، بیگم عائشہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے مزید کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے میدان میں ماضی میں دعوئوں کے باوجود حکومتوںا ور عوامی نمائندوں نے توجہ نہیں دی اسی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں میں دیہی علاقوں کے سکولوں کاحال زیادہ متاثر کن نہیں ہے کیونکہ آج کے جدید ترقی یافتہ دور میں بھی بچے اور بچیاں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں اسی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت بدل دے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کا کردارمثالی ہے اور انہیں ہمیشہ عزت دی جانی چاہیے کیونکہ قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے اساتذہ حقیقی معنوں میں محب وطن ہیں اور ان کی ہر کسی کو قدر کرنی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کے سب مسائل کے حل تعلیم یافتہ قوم ہی کرے گی اور پاکستانی قوم باصلاحیت ہے اور ا س کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ذمہ دار حکومتوںا ور عوامی نمائندوں کی ہوتی ہے ،سیدہ فرح اعظمی نے مزید کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت کو بہتر بنایا جارہا ہے اور بچوں اور بچیوں کو فرنیچر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں