جو عز ت مجھے اللہ نے دی اس میں سیالکوٹ کی خواتین کا بہت بڑا حصہ ہے، عثمان ڈار

بدھ 12 دسمبر 2018 23:41

سیالکوٹ۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) جو عز ت مجھے اللہ نے دی ہے اس میں سیالکوٹ کی خواتین کا بہت بڑا حصہ ہے میں نے اپنی ما ئو ں بہنوں سے وعدہ کیا تھا عثمان ڈار ہارے یا جیتے آپ کے ساتھ رابطہ ختم نہیں ہوگا وقت گو اہ ہے کہ میں نے اپنا وعدہ پو را کیا، آج آپ لوگو ں کو بلا نے کا مقصد الیکشن میں کی گئی محنت کا شکریہ ادا کرنا تھا ،جنا ح ہائوس میں خواتین کے لئے علیحدہ حال مختص کر دیا گیا جہا ں خواتین کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے جناح ہائوس خو اتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن میں جیتے تو خواتین کی تعلیم کے لئے اہم اقدامات اٹھائیں گے اسی وعدے کو پو را کر تے ہوئے سیالکوٹ میں خواتین کے لئے یونیورسٹی کا قیا م عمل میں لایا گیا جس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ہا تھو ں سے رکھا اور میں آپکو یقین دلا تا ہوں کہ اس یونیورسٹی کا فائد ہ نہ صرف موجو دہ طلباء کو ہو گا بلکہ آنے والی نسلیں بھی اس سے مستفید ہونگی، اسی طر ح خواتین کے لئے صحت کے مراکز اور ہسپتا لو ں کا قیا م عمل میں لایا جا رہا ہے جلد سیالکوٹ میں خواتین کے لئے اعلی معیار کا ہسپتا ل قائم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا میں کوشش کر وں گا کہ خواتین کو اس میں بھرپور حصہ ملے اس موقع پر بشر ی علو ی ،صوفیہ بھٹی ،عابدہ فا روقی ،لبنی انداز سمیت دیگر خواتین نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ ہم سیالکوٹ میں عثمان ڈار کی سرپر ستی میں رہتے ہوئے ملک کی تر قی ومفا د میں ہمیشہ کا م کرتی رہیں گی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں