چیف منسٹرز سکول ریفارمزروڈ میپ کے تحت سیالکوٹ کو پہلی پانچ پوزیشنز میں لائیں گے، ڈپٹی کمشنر بلال حیدر

بدھ 12 دسمبر 2018 23:41

سیالکوٹ۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہا ہے کہ چیف منسٹرز سکول ریفارمزروڈ میپ کے تحت صوبہ میں مانیٹرنگ کے ذریعے کی جانے والے درجہ بندی میں سیالکوٹ کو پہلی پانچ پوزیشن میں لائیں گے، سکولوں میں اساتذہ اور طالب علموں کی حاضری ، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کے پرائمری سکولوں کے وزٹ ، ٹائیلٹس،پلے گراؤنڈ، بجلی ، چاردیواری ،صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی اور ایل اینڈ ڈی سمیت تمام شعبوں میں کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس پر 100فیصدی عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول سیالکوٹ کینٹ میں محکمہ تعلیم کے مقامی حکام کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ یونس وڑائچ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ظہیر لیاقت ، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن الطاف شیخ ، ڈی ای او ایلیمنٹری نصراللہ خان، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ شگفتہ نقوی کے علاوہ ڈپٹی ڈی ای اوز اوراے ای اوز نے اجلاس میں شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں کوئی پرائمری سکول سنگل ٹیچر نہیں ہوگا بلکہ ہر پرائمری سکول میں کم سے کم تین ٹیچرز تعینات کئے جائیں گے اور کلاس تھری ایجوکیٹرکے پاس ہوگی اور اگر کسی سکول میں ایجوکیٹر نہ تو ایلیمنٹری ونگ کے سینئر ٹیچر کو کلاس تھری دی جائیگی جبکہ تمام پرائمری سکولوں میں کم سے کم 2ٹیبلٹس مہیا کئے جائیں گئے تانکہ ہر بچہ ٹیبلٹس کا استعمال کر سکے اور ان میں ٹیبلٹس کے استعمال کی صلاحیت میں اضافہ ممکن ہو۔

ڈی سی سیالکوٹ نے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو متنبہ کیا کہ مانیٹرنگ انڈیکیٹرز میںمسلسل 2ماہ کسی بھی 2انڈیکیٹرز میں ریڈمارکنگ(مقررہ اہداف سے کم ) ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا جائے گا اور یہی سزا تین انڈکیٹرز میں ییلومارکنگ ہونے پر دی جائے گی ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول ڈسکہ (جیسروالہ) کیمپس کا دورہ کیا ، 6کروڑ 73لاکھ84ہزار451روپے کی لاگت سے ڈسکہ سٹی کے قریب جیسروالہ میں5ایکڑ رقبہ پر محیط کیمپس کی تعمیر جاری ہے ۔ اے سی ڈسکہ وقار اکبر چیمہ نے زیر تعمیر منصوبے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈی سی سیالکوٹ نے اے آفس ڈسکہ کا بھی دورہ کیا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں