اینٹی کرپشن سیالکوٹ سرکل کی شل پراپرٹی اور سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں بارے انکوائری شروع

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:00

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) اینٹی کرپشن سیالکوٹ سرکل کی جانب سے کمرشل پراپرٹی اور سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں بارے انکوائری شروع۔سیالکوٹ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں بونچال آگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور ضلع کونسل سیالکوٹ کی حدود میں تعمیر شدہ اور زیر تعمیر کمرشل پراپرٹیز کی سرکاری فیسوں کی مد میں ہونے والی ہیرا پھیری کی انکوائری شروع ہوتے ہی دفاتر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے لگے ہیں۔

پریشان حال بلڈنگز انسپکٹروں کی دوڑیں لگ گ،ْئی ہیں۔بلڈنگز انسپکٹروں نے پراپرٹیز مالکان سے سرکاری فیسوں کی ریکوریاں کرنا شروع کردیں ہیں جبکہ کئی ملازمین اپنے اپنے حلقہ کی فائلز اورریکارڈ درست کرنے میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق پراپرٹیز مالکان کو بقایا جات جمع کروانے کیلئے صرف چند یوم کی مہلت دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کرکے ادارے کو اپنی کارکردگی دکھائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں