گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات کا اعزاز

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

سیالکوٹ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی فائن آرٹس کی طالبات نے عمارہ خالد،سحرمقصوداور مُعیزہ ہ فاطمہ نے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ چار روزہ انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو2018ء میں منعقدہ مقابلہ مصوری میں بالترتیب دوسری ، تیسری اور چوتھی پوزیشنز حاصل کیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر جی سی وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر حافظ خلیل احمد نے بتایا کہ انٹر نیشنل سٹوڈنٹس کنونشن ملکی و غیر ملکی 100یونیورسٹیز کے 300سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایاکہ جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات کی بہترین کارکردگی ان کی اوریونیورسٹی اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں ۔کنونشن میں وائس چانسلر کے علاوہ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرڈاکٹر شگفتہ فردوس، منیجر ORICصہیب سلیم، انچارج آ،ْی ٹی ایس سی نمکیرہ بشارت اور ڈاکٹر حرا نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں