جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری خصوصی مہم،ملزما ن سے اسلحہ اور مسروقہ مالبرآمد

منگل 15 جنوری 2019 17:35

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ امیر عبداللہ خان نیازی کی خصوصی ہدایات پر علاقہ تھانہ پھلورہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی ایس پی پسرور سرکل شیخ محمد الیاس کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پھلورہ بشارت احمد وڑائچ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری خصوصی مہم میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نصیرعرف نصیراگینگ کے ملزما ن نصیر عرف نصیرا ،قمر عباس ،عقیل احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی3عدد پسٹل30بورمعہ گولیاں، مال مسروقہ موٹر سائیکلز ،طلائی زیورات و نقدی برآمد کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان ڈکیتی ،راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے ۔ دوران تفتیش ملزمان سے 4مقدمات کا سراغ لگایا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف 4نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ڈی پی اونے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا اورکہا کہ ضلع سیالکوٹ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے سیالکوٹ پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں