سیالکوٹ، گورنمنٹ ڈگری کالج پسرور میں حسن نعت کے مابین مقابلے

جمعرات 17 جنوری 2019 19:31

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) گورنمنٹ ڈگری کالج پسرور میں محکمہ اوقاف کی زیر سرپرستی تحصیل سطح پر وزیر اعلیٰ پنجاب مقابلہ حسن نعت کے عنوان سے مختلف کالجز کے طلباء کے مابین منعقد ہوا۔ یہ مقابلہ جات وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار احمد خان اور سیکرٹری اوقاف پنجاب لاہور ذوالفقار گھمن کی خصوصی ہدایت پر منعقد کروائے جا رہے ہیںجوکہ ضلع سیالکوٹ ونارووال کی تمام تحصیلوں میں مرحلہ وار منعقد ہوں گے ۔

مقابلہ جات کی تقریب کے بہترین انتظامات کے ذریعے محکمہ ہائیر ایجوکیشن ضلع سیالکوٹ خصوصی معاونت کر رہا ہے ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج پسرور میں منعقد ہونے والے مقابلہ نعت خوانی میں مختلف کالجوں گورنمنٹ ڈگری کالج پسرور، گورنمنٹ ڈگری کالج چونڈہ ، گورنمنٹ کامرس کالج پسرور اور پنجاب کالج پسرور کی طرف سے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

مقابلہ نعت خوانی میں گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز پسرور کے خاور حسین نے اول ،پنجاب کالج پسرور کے حافظ محمد ابو بکر نے دوئم اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز پسرور کے محمد زین علی سوئم پوزیشن حاصل کی ۔

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو محکمہ اوقاف کی جانب سے امتیازی اسناد و یادگاری شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔عوام نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔ علاوہ ازیں طلباء نے بھی حکومت کو اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ طلباء کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر ایسے مقابلہ جات طلباء کی حوصلہ افزائی اورقابلیت میں اضافہ کا باعث ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں