ورکنگ باؤنڈری لائن،بھارتی سیکیورٹی فورسز کی پاکستانی دیہات پر فائرنگ، 2 شہری زخمی ،چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب

جمعرات 17 جنوری 2019 23:58

ورکنگ باؤنڈری لائن،بھارتی سیکیورٹی فورسز کی پاکستانی دیہات پر فائرنگ، 2 شہری زخمی ،چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) مقبوضہ کشمیر سے ملحقہ ورکنگ باؤنڈری لائن پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال پاکستانی دیہات پر فائرنگ سے دو پاکستانی شہری زخمی ہوگئے جبکہ چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ و گولہ باری کا منہ روڑ جواب اور بھر پور جوابی کارروائی نے دشمن کے اسلحہ کو خاموش کرا دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اچانک فائرنگ و مارٹر گولہ باری کی جس کی زد میں آکر معراج کے سٹاپ پر کھیت میں فصل کو پانی لگانے والا کسان افضال شدید زخمی ہوگیا ،دوسری طرف ورکنگ باؤنڈری لائن کے ہرپال سیکٹر کی کوٹ کبہ پوسٹ میں بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک اور پاکستانی شہری مشتاق احمد زخمی ہوا جبکہ بھارتی فائرنگ و گولہ باری کا چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا، بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسان افضال اور گاؤں لنگے کے شہری مشتاق احمد کو سی ایم ایچ کینٹ منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے چناب رینجرز کی اقبال شیخ پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا، بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ و مارٹر گولے گرنے سے عمارتوں کو لگے اور دیہی علاقوں کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم چناب رینجرز کی بھر وقت اور بھر پور جوابی کارروائی نے دشمن کے اسلحہ کو خاموش کرا دیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں