سمبڑیال، (ن) لیگ ملکی استحکام کی ضامن جماعت ہے،شبینہ زکریا بٹ

جمعہ 18 جنوری 2019 21:09

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) خاتون مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملکی استحکام کی ضامن جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے نیا پاکستان بنانے کے دعویداروںنے عوام کو ابھی تک مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیاجبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دوراقتدا ر میں ملک وقوم کی بے لوث خدمت کی گیس بجلی کے بڑے بحرانوں پر قابو پایا ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور ملکی معیشت کو مستحکم کیا لیکن آج پھر پاکستان نااہلوں کی حکومت میں سنگین بحرانوں میں گھر چکا ہے اورعوام سخت مایوسی کے عالم میں ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا (ن) لیگ اورپی پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ملک وقوم کے لیے بہترین مفاد میں ہو اہے اب ساری اپوزیشن ملک وقوم کے لیے مشترکہ آواز اٹھائے گی ہم حکومت کو ضرور ٹف ٹائم دیں گے جس کی توجہ گورننس کی بجائے اپوزیشن کو کچلنے پر ہے اگر (ن)لیگ اپوزیشن کو اکٹھانہ کرتی تو ڈر تھا کہ حکومت ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردے گی اوران کی زندگیاں اپنی ناقص پالیسیوں سے اجیرن بنا دے گی یہ اتحاد حکومت کو راہ راست پر رکھنے کے لیے وجود میں آیا ہے شبینہ زکریا بٹ کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران نے ہمیشہ ملکی سالمیت ترقی وخوشحالی اورعوامی مفادات کی بات کی آج بھی ملکی حالات دیکھ کر ان کا دل تڑپ اٹھتا ہے کسان کی بدحالی اورمعاشی بربادی وتباہی پر شریف برادران پریشان ہیں میاں نوا ز شریف اورمیاں شہباز شریف کے ملکی وعوامی ترقی وخوشحالی کے ویژن کو ان کا جرم بنادیا گیا ہے لیکن وہ عدالتوں سے بھی سرخرو ہو کر جلد عوام میں ہوںگے ملک وقوم کا مقدر مسلم لیگ (ن) ہی سنوارسکتی ہے جسے عوام کی تائید وحمایت ہمیشہ کی طر اب بھی حاصل ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں