سیالکوٹ کے موضع بھاگووال میں تجاوزات کی بھرمار ، اہلیان علاقہ کا حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 21 جنوری 2019 15:46

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) سیالکوٹ کے موضع بھاگووال میں تجاوزات کی بھرمار ، پیدل چلنا دشوار ، اہلیان علاقہ کا حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق شہر اقبال کی طرح دیہی علاقہ بھاگووال میں تجاوزات مافیا نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

بھاگووال گاؤں اور بھاگووال روڈ پر با اثر افراد نے تجاوزات قائم کر لی ہیں اور کشادہ سڑکیں سکڑ کر رہ گئیں ہیں جہاں سے ایک وقت میں یکطرفہ ٹریفک چل سکتی ہے اور اگر دونوں اطراف سے ٹریفک چلے تو کئی کئی گھنٹے ٹریفک رک جاتی ہے جس سے اہلیان علاقہ سمیت ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر اوقات ان شاہراہوں پر خطرناک لڑائی جھگڑے رونما ہو چکے ہیں اور لڑائی جھگڑوں کی شدت سے خطرناک نتائج بھی رونما ہو چکے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلہ میں بیشتر مرتبہ تحریری درخواستیں دی گئیں ہیں لیکن ضلعی حکومت بے بسی کی تصویر بن چکی ہے ۔ اہلیان علاقہ نے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھاگووال روڈ اور بھاگووال گاؤں سے تجاوزات ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں