سیالکوٹ پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن، 16مقدمات درج

پیر 21 جنوری 2019 15:47

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن رواں ماہ میں 16مقدمات کا اندراج کیا اور 22ملزمان کوگرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔آپریشن کے دوران ملزمان سے 83پتنگیں اور77 ڈور(پھرکیاں ) برآمد کی گئیں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی قیمتی جان کو پتنگ بازی کے شوق کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گااور والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔پتنگ بازی یا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کے لیے 15اور متعلقہ پولیس اسٹیشن میں فوری اطلاع دیں ۔علاوہ ازیں سیالکوٹ میں پتنگ بازخطرناک دھاتی ڈور کا استعمال کر کے بے شمار قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ سیالکوٹ کے سٹی سرکل میں خصوصاًً شدید نوعیت کی پتنگ بازی ہورہی ہے جبکہ صدر سرکل کے بعض مقامات پر بھی پتنگ بازی ہورہی ہے ۔شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں