سکول ٹیچر کے تشدد سے طالب علم جاں بحق ،سی ای ای او نے ہیڈ ماسٹرتبدیل کردیا

پیر 21 جنوری 2019 15:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول ساہووالی چمرنگاں میں سکول ٹیچر کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم کا نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ ماسٹر نصیر احمد کوتبدیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گورنمنٹ ہائی سکول ساہو والی چمرنگاں کے سکول ٹیچر نے سکول میں زیر تعلیم بچے کو تشدد کیا تھا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی تھی اور طالب علم کو فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا تھا ۔

مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سیالکوٹ یونس وڑائچ نے گورنمنٹ ہائی سکول ساہو والی چمرنگاں نصیر احمد کو فوری طور پر تبدیل کر کے گورنمنٹ ہائی سکول پیرو چک میں تعینات کر دیا ہے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول گھٹیالیاں کے ہیڈ ماسٹر شاہد حسین کو گورنمنٹ ہائی سکول ساہو والی چمرنگاں تعینات کر دیا ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں