کریمنل اور سول جسٹس سسٹم کے تحت مقدمات کوجلد از جلد نمٹایا جارہا ہے، طارق جاوید

انصاف کی فوری فراہم عدلیہ کہ اولین ترجیح ہے، اس کیلئے پولیس اور بار کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ

جمعہ 15 فروری 2019 21:40

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ چودھری محمد طارق جاوید نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کو چوتھا ستون ہے،صحافی نہ صرف اپنے قلم سے معاشرے کے مسائل اجاگر کرتا ہے بلکہ معاشرے میں اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانے میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے صحافیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران کسی بھی خبر کی اشاعت سے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کرلیا کریں تانکہ معاشرے میں بے چینی, انتشار یا بدامنی نہ پھیلی.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے مقامی نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سینئر سول جج ایڈمن شاہد حمید بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ چودھری محمد طارق جاوید نے کہا کہ کریمنل اور سول جسٹس سسٹم کے تحت مقدمات کوجلد از جلد نمٹایا جارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ انصاف کی فوری فراہم عدلیہ کہ اولین ترجیح ہے تاہم اس کیلئے پولیس اور بار کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جہاں جرائم پیشہ عناصر کو ٹرائل کے بعد سزا دینے سے معاشرے میں یہ پیغام جاتا ہے کہ جو جرم کرے گا اس کو کئے کی سزا بھگتنی پڑے گی اور دوسری طرف بے گناہوں کی رہائی بھی اتنی ہی اہم ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ چودھری محمد طارق جاوید نے میڈیا کے نمائندگان پر زور دیا کہ وہ تہذیب یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنا کردار کریں اور عوام الناس کو اپنی سماجی ذمہ داریوں کی اہمیت وافادیت سے آگاہ رکھیں،انہوں نے کہاکہ میڈیا کو مقدمات کے فیصلوں سے پوری طرح آگاہ رکھنے کیلئے ضلعی کورٹ میں میڈیا سیل قائم کیا جائے گا جہاں پر میڈیا کے نمائندگان ہر قسم کی معلومات فراہم کی جائیں گی،

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں