کرتار پور راہداری اور ننکانہ صاحب میں گرونانگ یونیورسٹی کا قیام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں وزیراعظم چاہتے ہیں غریب اور مستحق کی امداد کی جائے،اعجاز عالم آگسٹین

اگلے سال کرسمس کی امدادی چیکس کی گرانٹ 3کروڑ روپے سے بڑھا کر 10کروڑ روپے کی جائے گی عوام کو اپنے چیکس کے حصول کیلئے اس طرح جمع ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ان کے گھر کی دہلیز میں امدادی رقوم فراہم کی جائیں گی ، 5ہزار کی بجائے 10ہزار روپے دیئے جائیں گئے، صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

ہفتہ 16 فروری 2019 22:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے چند ماہ اقلیتوں کے تحفظ ، ترقی اور خوشحالی کے وہ اقدامات کئے ہیں جس کا مطالبہ پاکستان میں بسنے والے اقلیتوں بالخصوص مسیحی کمیونٹی گذشتہ 71سالوں سے کرتی چلی آرہی ہے ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقلیتوں سے پیار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم کئے جائیں کرتار پور راہداری اور ننکانہ صاحب میں گرونانگ یونیورسٹی کا قیام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ غریب اور مستحق کی امداد کی جائے اور ان کی عزت و توقیر پر حرف نہ آنے دیا جائے ، اگلے سال کرسمس کی امدادی چیکس کی گرانٹ 3کروڑ روپے سے بڑھا کر 10کروڑ روپے کی جائے گی اور عوام کو اپنے چیکس کے حصول کیلئے اس طرح جمع ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ان کے گھر کی دہلیز میں امدادی رقوم فراہم کی جائیں گی اور 5ہزار کی بجائے 10ہزار روپے دیئے جائیں گئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارصو بائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے جناح ہاؤس سیالکوٹ میں 347مسیحی خاندانوں میں فی کس 5ہزار روپے کے چیکس تقسیم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صو بائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مینارٹی امپروومنٹ پیکج کی منظوری دیکر اقلیتوں کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا ہے ۔

انہوں نے اقلیتوں کو میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں کوٹہ کی بنیاد پر سیٹیں دی جائیں گی جبکہ ملازمتوں میں کوٹہ پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،۔تقریب کے آغاز میں صدر مجلس صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب عمرڈار نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی ملک تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت اس کا مکمل ادارک رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہہماری حکومت کا ویژن عوامی فلاح وبہبود کا ہے اور ہر سطح پر عوام کی بہتری اور ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسیحی کمیونٹی میں تحریک انصاف کا پیغام پہنچانے اور کمیونٹی کو متحرک کرنے میں جان محبوب، نوشی خاں ، آصف گل اور نورین گل نے اہم کردار ادا کیا ان کی خدمات قابل قدر ہیں ۔ انہوں نے ورکرز کو عزت دی جائے گی اور ان کی کاوشوں اور جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چودھری محمد اخلاق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحران سے نکالا ہے اور ملکی مسائل کو حل کرنے کیلئے میدان عمل میں برسرپیکار ہے ۔ انہوں نے ہماری حکومت کو ابتداء میں پریشانی ہوئی تاہم حالات یکسر بدل رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت مسائل کو کنٹرول کرنے کے قابل ہوچکی ہے ۔ انہوں نے عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور ملک کو خود مختاری اورخوشحالی کی منزل کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے ۔

تقریب سے ایم این اے شنیلہ رت ، ایم پی ایز فرح اعظمی اور ہارون عمران گل نے بھی خطاب کیا اور اقلیتوںکے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک زبیر، میڈیا کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی احتشام خالد ،سپرنٹنڈنٹ ڈی سی اسد افتخار ، سیٹھ عابد، شمشاد پرویز، پادری عاطف، عمانوایل نواب، ڈیوڈ ایلون جارج، طاہر مسیح، عامروقار، عمانوایل رحمت ، ایس ایم بادشاہ، رفیق کھوکھر ، سرفراز سہوترہ ، عامر گل، روبن گل، ایلڈر عظیم اصغر کے علاوہ تحریک انصاف مینارٹی ونگ کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں