سیالکوٹ، پاکستان پر بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں،سکھ رہنما جسکرن سنگھ

جمعرات 21 فروری 2019 22:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) سکھ رہنما جسکرن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان پلوامہ حملے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ جان بوجھ کر پاکستان مخالف جذبات کو بھارت میں ہوا دی جارہی ہے۔بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ بھارتی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیاکا کردار جلتی پر تیل ڈالنے کا ہے۔ بھارتی میڈیا آزاد نہیں بلکہ بھارتی حکومت کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کا حقائق کو توڑ مروڑکرکے پیش کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ پلوامہ کے واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔حکومت پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو بھارت کی تباہی کو کوئی نہیں روک سکے گا اور سکھ برادری پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بھارت کے خلاف ہر محاذ پر بھرپور جواب دیا جائیگا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں